پاکستان میں چاند نظر آنے کا آخری وقت کیا ہے؟

محرم کا چاند

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں چاند 7 بجکر 13 منٹ سے 7بجکر 38 منٹ تک نظر آنےکا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں رمضان کا چاند دیکھنے کےلیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر انوارالحق حقانی کر رہے ہیں۔ علماکرام، ضلعی انتظامیہ، محکمہ اوقاف، محکمہ موسمیات کے ارکان بھی شریک ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں موسم جزوی ابرآلود ہے کوئٹہ میں رمضان کا چاند نظر آنےکے امکانات کم ہیں جب کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں چاند نظر آنےکے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کوئٹہ میں چاند نظر آنےکا دورانیہ 25منٹ ہے چاند 7 بجکر 13 منٹ سے 7بجکر 38 منٹ تک نظر آنےکا امکان ہے۔