پاکستان میں ووٹرز کی تعداد کتنی؟ تفصیلات جاری

الیکشن کمیشن کی اوورسیز ووٹنگ کیلیے دائر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا

الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔ رائےدہندگان کی مجموعی تعداد 13کروڑ 44 لاکھ 28ہزار 577 تک پہنچ گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد7 کروڑ 21لاکھ 24ہزار 209 ہے جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6کروڑ 23 لاکھ 4 ہزار 368 ہے۔

اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ7 ہزار 287 ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7کروڑ 65لاکھ 63ہزار 243 ہو گئی۔

بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 13 ہزار 371 ہو گئی جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 81 لاکھ 70 ہزار 274 ہو گئی۔

خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 74ہزار 402 تک پہنچ گئی۔