انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بریڈلی کیری نے ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا۔
باؤنڈری لائن پر اچھل کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے پر بلے باز بینی ہوویل اور کمنٹیٹر فیلڈنگ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
شاندار کیچ پر ساتھیوں کھلاڑیوں اور اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے تالیاں بجا کر خوب داد دی۔ کرکٹ حلقے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والے صارفین بھی بریڈلی کی فیلڈنگ کو سراہ رہے ہیں۔
WHAT IS THIS CATCH 🤯
(📹 via @VitalityBlast) #T20Blastpic.twitter.com/PJsxs35QrS
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 17, 2023
فیلڈر خود بھی اپنی اس زبردست کوشش پر دنگ رہ گئے اور ایک لمحے میں انہیں بھی یقین نہیں آیا کہ انہوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔