وزیراعظم شہباز شریف کی فرانس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ہوئی ہے جس کا احوال انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بیان کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جو ان دنوں فرانس کے دورے پر ہیں وہاں ان کی ملاقات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ہوئی ہے۔ جس کا احوال انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتاتے ہوئے انتونیو گوتریس سے اظہار تشکر کیا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نئےعالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی اور پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلیے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں موسمیاتی انصاف کیلیے عالمی برادری کے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت پر اتفاق ہوا، ہم موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے سیکریٹری جنرل کی مسلسل حمایت اور ترقی پذیر ممالک کی مدد پر مشکور ہیں۔
In my meeting with the UN Secretary General @antonioguterres on the sidelines of the Summit for New Global Financing Pact, we discussed the current status of rehabilitation of Pakistan's flood victims. I thanked the Secretary General for his consistent and powerful advocacy of…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 22, 2023
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ عالمی فورمز پر سیلاب متاثرین کی آواز بننے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کاوشوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔