ایشیا کپ کے لیے کس طرح کا سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے؟

لاہور: سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے بہترین سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے، واک تھرو گیٹس اور خاردار تاریں بھی لگائی جائیں گی۔

تصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق نے ملکی سرزمین پر منعقد ہونے والے ایشیا کپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایونٹ کے لیے بہترین سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

بلال صدیق نے بتایا کہ سیکیورٹی کے بھرپور اقدامات کرتے ہوئے بیرئیرز لگانے کے ساتھ ساتھ واک تھروگیٹس بھی نصب کیے جائیں گے۔

میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے شائقین کو گرائونڈ میں داخلے سے قبل چیک کیا جائے گا جب کہ اطراف میں خاردار تاریں بھی لگائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ لاہورمیں ایشیا کپ کے3 میچز منعقد ہوں گے، ایشیا کپ ک افتتاحی میچ 30 اگست کو میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے۔