فاطمہ بھٹو کی شادی میں کیا کیا رسومات ہوئیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پیپلز پارٹی کے بانی وسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کی شادی میں کیا کیا رسومات ادا کی گئیں تفصیلات سامنے آگئیں۔

پیپلز پارٹی کے پیپلز پارٹی کے بانی وسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو جو گزشتہ دنوں کراچی میں اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں کی امریکی شہری گراھم بیرا (جبران) کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ان کی شادی میں کیا کیا تقریبات ہوئیں اس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اس حوالے سے فاطمہ بھٹو نے خود تصاویر اور تفصیلات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی میں دلچسپ سندھی روایت کو بھی اپنایا گیا۔

انہوں نے نکاح کی مزید تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے ’لاؤں‘ نامی سندھی روایت کو اپنایا جس میں دولہا اور دلہن کے سر آپس میں ٹکرائے جاتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے سر پر روایتی لال دوپٹہ اوڑھا اور گراہم روایتی سندھی ٹوپی اور گلے میں اجرک ڈالے ہوئے نظر آئے۔

فاطمہ بھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے نکاح کی مختلف تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ میرے بھائی نے مجھے دادی (نصرت بھٹو) کا امام ضامن باندھا اور نکاح کی تقریب دادا (ذوالفقار علی بھٹو) کی لائبریری میں منعقد ہوئی، جو کہ میری پسندیدہ ترین جگہ ہے۔

 

سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی اور معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو نے اپنے نکاح کی تفصیلات شیئر کیں جس میں انہوں نے ایک دلچسپ سندھی روایت کو بھی اپنایا۔

فاطمہ بھٹو کے چھوٹے بھائی ذوالفقار بھٹو جونئیر کی جانب سے ان کی شادی کی تصدیق کے بعد انہوں نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے نکاح کی مختصر تقریب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پیچھے نظر آنے والی تصاویر میری پھوپھی، چچا اور والد کے بچپن کی ہیں اور پیپلز پارٹی کا اصل جھنڈا جو میرے دادا نے خود لگایا تھا۔

فاطمہ بھٹو جنہوں نے ملکی حالات اور مہنگائی کی وجہ سے اپنی شادی سادگی سے کی نے آخر میں دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے اپنے والد کو یاد کیا اور کہا کہ وہ محسوس کر سکتی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے اپنی شادی میں پنک ٹری کے سفید عروسی لباس کا انتخاب کیا جسکی مالیت 80 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔

 

واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو نے شادی کے اگلے روز اپنے شوہر اور بھائیوں کے ہمراہ عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن (اے سی ایف) اینیمل ریسکیو کا دورہ بھی کیا اور جانوروں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔