پاکستان کے عوام اس وقت دنیا کی مہنگی ترین بجلی استعمال کر رہے ہیں بجلی کی موجودہ قیمت کتنی ہونی چاہیے اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر نے بتایا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے صارفین سب سے مہنگی بجلی خرید رہے ہیں۔ اس وقت گھریلو، کمرشل، صنعتی صارفین کو 80 روپے فی یونٹ تک بجلی دی جا رہی ہے۔
نگراں حکومت کے وزیر نے کہا کہ عالمی معاشی ماہرین بھی اب کہہ رہے ہیں کہ پاور سیکٹر ’’زومبی‘‘ بن کر معیشت کا خون پی رہا ہے۔ صارفین مہنگی بجلی کا مستقل حل چاہتے ہیں۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ اس وقت بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے پاور سیکٹر میں بد انتظامی اور نا اہلی کا خاتمہ کیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی پی پیز کیپسٹی پیمنٹس کا مسئلہ ٹیک اینڈ پے بنیادوں پر حل کیا جائے۔ یہ مقدمہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا 40 آئی پی پیز کیخلاف ہے۔