تصویر میں سب سے پہلے کیا دیکھا؟ جواب آپ کی شخصیت بتائے گا

تصویری پہیلیاں آپ کی شخصیت کے راز کھولتی ہیں ایسی ہی ایک پہیلی آپ کے سامنے ہے جس کا جواب آپ کی شخصیت کے پہلوؤں کو اجاگر کرے گا۔

انٹرنیٹ پر آج کل تصویری پہیلیاں بہت مشہور ہیں اکثر پہیلیاں نظروں کے دھوکے پر مبنی ہوتی ہیں یا ان میں کچھ تلاش کرنے کا ٹاسک ہوتا ہے مگر آج کی پہیلی کچھ یوں منفرد ہے کہ اس میں آپ کو کسی چیز کو تلاش کرنے کا ٹاسک نہیں دیا جا رہا ہے بلکہ تصویر دیکھ کر صرف یہ بتانا ہے کہ پہلی نظر میں آپ کو اس تصویر میں کیا نظر آیا۔

آپ کا جواب ہی آپ کی شخصیت کے ایسے پہلو اجاگر کرے گا جو کوئی اور تو کیا خود آپ بھی آج تک نہیں جان پائے ہوں گے۔ تو کیا آپ اپنی شخصیت جاننے کے لیے تیار ہیں؟

اگر ایسا ہے تو اس تصویر کو غور سے دیکھیں۔

آپ کو اس تصویر میں سے سے پہلے کیا دکھائی دیا؟ ایک مچھلی، شیرنی، درخت یا گوریلا؟

سب سے پہلے درخت نظر آیا ہے تو ۔۔۔۔۔

جن لوگوں کو تصویر میں سب سے پہلے درخت نظر آیا وہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پُرسکون شخصیت کے مالک ہیں اور انہیں اکثر گروپ میں مشاہدہ کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔ ایسے لوگ خود کو دوستوں کے ایک چھوٹے دائرے تک محدود رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ محبت بھرا دل رکھتے ہیں اور اپنے ساتھی سے پیار کرتے ہیں۔

سب سے پہلے شیرنی نظر آئی ہے تو ۔۔۔۔۔

اگر ایسا ہے تو آپ ٹھوس رائے رکھنے والے ایک مضبوط شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ کے لیے اپنا خیال تبدیل کرنا مشکل ہے کیونکہ آپ اپنے موقف پر ڈٹ کر رہنے والے ہیں۔ آپ کے پاس دوستوں کا مخلوط اور متنوع حلقہ ہے۔ آپ کا مثالی ساتھی وہ ہے جو آپ کے مضبوط خیالات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

سب سے پہلے گوریلا نظر آیا ہے تو ۔۔۔۔۔

اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک مضبوط شخص ہیں۔ لوگ آپ کا احترام کرتے ہیں اور آپ کی طرف دیکھتے ہیں۔ آپ باکمال ہیں اور اسی نوعیت کے آپ کے دوست بھی ہیں۔ تاہم کچھ چیزوں کے بارے میں آپ کا تنقیدی نقطہ نظر آپ سے بہت سے لوگوں کو دور کرتا ہے۔ محبت کے معاملے میں آپ اپنے جیسے ساتھی کی تلاش کر رہے ہیں۔

سب سے پہلے مچھلی نظر آئی ہے تو ۔۔۔۔۔۔

ایسے افراد نرم شخصیت رکھتے ہیں جو خود کو شور مچانے والے لوگوں سے روکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو دانشورانہ لوگوں کی صحبت میں رہنا اور ان کے ساتھ گھومنا پسند ہے۔ ایسے لوگوں کے ساتھی کا انتخاب ان کے دوستوں کے انتخاب سے ملتا جلتا ہے۔

آپ اپنے جواب یا رائے کا اظہار کمنٹ باکس میں‌ بھی کر سکتے ہیں۔