2023 میں کیا کیا ہوگا؟ پراسرار بابا وانگا کی دلچسپ وخطرناک پیشگوئیاں

آنجہانی بابا وانگا جنہوں نے اپنی زندگی میں سال 5079 تک پیشگوئیاں کی تھیں ان کی آئندہ سال 2023 سے متعلق پیشگوئیاں سامنے آگئی ہیں۔

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی بابا وانگا جن کے انتقال کو 26 سال گزر چکے ہیں لیکن اپنی زندگی میں ہی آنے والے تین ہزار سال یعنی 5079 تک کی پیشگوئیاں کرنے کے حوالے سے عالمی شہرت پائی اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ان پیشگوئیوں کے حقیقت ہونے سے علم نجوم کے ماننے والے ان کی پیشگوئیوں کو اہمیت دیتے ہیں۔

آنجہائی بابا وانگا کی چند روز بعد شروع ہونے والے نئے سال 2023 کے لیے کی گئی پیشگوئیاں بھی سامنے آگئی ہیں جو انتہائی خطرناک باتیں بتاتی ہیں۔ اگر 2023 میں یہ سب کچھ ہوا تو موجودہ دنیا پھر ایک نئے روپ میں سامنے آسکتی ہے۔

بلغاریہ کی آنہجانی پیش گو بابا وانگا کی 2023ء کے لیے پیش گوئیاں سامنے آگئیں جن میں انہوں ںے بچوں کی قدرتی پیدائش پر پابندی عائد کرنے اور بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروانے کے رجحان میں اضافے سمیت کئی پیش گوئیاں کی ہیں۔

جڑی بوٹیوں کی ماہر حکیم اور مذہبی پیشوا بابا وانگا نے 2023 کے حوالے سے ایک پیشگوئی یہ کر رکھی ہے کہ اس سال زمین پر رہنے والے لوگ ایک خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے اور یہ حملے بڑے ممالک میں متوقع ہیں۔

اسی سال سے متعلق ان کی ایک پیشگوئی مزید خطرناک ہے جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ 2023 میں ایک پاور پلانٹ میں بڑا دھماکا ہوگا جو زہریلے بادل بننے کا باعث بنے گا جس سے ایشیائی ممالک متاثر ہوں گے اور عجیب وغریب بیماریاں جنم لیں گی۔

بابا وانگا نے 2023 میں بڑے ممالک کی جانب سے دوسروں پر مہلک حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کرنے کی ہلاکت خیز پیشگوئی بھی کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں انسان جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

آنجہانی نجومی کے مطابق 2023 میں زمینی مدار کے تبدیل ہونے کے واضح امکانات ہیں جو ماحولیاتی تبدیلی باعث بنے گا اور اس سے گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہوگا جس سے انسانوں کیلئے شدید مشکلات پیدا ہوں گی۔

بابا وانگا کی سائنسی حوالے سے ایک دلچسپ پیشگوئی یہ بھی ہے کہ 2023 میں زیادہ تر بجے لیبارٹریز م یں پیدا ہوں گے اور اس کے رجحان میں اضافہ ہوگا جب کہ پیدائش سے قبل والدین اپنے بچوں کے رنگ اور خصوصیات کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

آنجہانی نجومی بابا وانگا جو 1911 میں بلغاریہ میں پیدا ہوئیں اور 1996 میں اس دنیا سے کوچ کیا۔ ان کی کئی پیشگوئیاں حقیقت ثابت ہوئیں جن میں سے چند یہ ہیں۔

بابا وانگا نے 2022 کیلیے آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک میں خطرناک سیلاب اور زلزلوں کی پیشگوئی کی تھی جو آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر سیلاب سے ہونے والی تباہی اور پھر پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے درست ثابت ہوئی۔

بابا وانگا نے سوویت یونین ٹوٹنے، چرنوبل کے حادثے، اسٹالن کی تاریخ وفات اور روسی آبدوز کرسک کی تباہی بھی پیش گوئیاں بھی کیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔ 1989 میں بابا وانگا نے کہا تھا کہ امریکی لوگ انتہائی خوف میں مبتلا ہوں گے جب ان پر دو آہنی پرندے حملہ کریں گے اور ہر طرف دہشت کا راج ہوگا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پیشگوئی نائن الیون کے بارے میں کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ روس، چین کے حوالے سے بھی کئی پیشگوئیاں ان کی اب تک درست ثابت رہی ہیں۔