واٹس ایپ نے اب کیا نئی تبدیلی کر دی؟

دنیا میں سماجی رابطوں کے لیے مقبول ترین ایپس میں سے ایک واٹس ایپ اب ایک آفیشل چیٹ شروع کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین ٹپس اور ٹرکس حاصل کرسکیں گے۔

سوشل میڈیا میں مسابقت شروع ہونے کے بعد اب سماجی رابطوں کی سائٹس پر صارفین کی دلچسپی اور سہولت کے لیے آئے روز کچھ اضافہ ہوتا رہتا ہے ایسا ہی ایک نیا اضافہ میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین ایپ ’واٹس ایپ‘ نے کیا ہے جس میں آفیشل چیٹ کا فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین ٹپس اور ٹرکس حاصل کر سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ آفیشل واٹس ایپ چیٹ ہر کسی کو ایپلی کیشن میں نافذ کردہ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتا رہے گا اور ساتھ ہی انہیں تازہ ترین سیکیورٹی سیٹنگز کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنے اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے اس سے مستفید ہوسکیں

واٹس ایپ میں صارفین کی سہولت کے لیے انٹر فیس میں بھی نظر ثانی کی گئی ہے جو اسے پہلی بار کھولنے والوں کے لیے استعمال کرنا آسان بناتا ہے۔ تاہم جو لوگ آفیشل چیٹ سے پیغامات وصول نہیں کرنا چاہتے وہ اسے آرکائیو یا بلاک کر سکتے ہیں۔

اس چیٹ کو عام طریقے سے نہیں کھولا جا سکتا اور صارفین سامنے والے کو پیغام کو وصول کرنے پر مجبور بھی نہیں کر سکتے۔

اس آفیشل چیٹ کا پہلا پیغام صرف توثیق کے دو مراحل پر مشتمل ہے۔ ان میں سے سب سے اہم فیچر وہ ہے جو صارفین اپنے اکاؤنٹس کی حفاظت کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ تصدیقی مرحلے میں آپ پن کا انتخاب کرکے ایک مرحلے کا اضافہ کرسکتے ہیں جس میں آپ سے مخاطب 6 ہندسوں پر مشتمل رجسٹریشن کوڈ کے معلوم کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ آفیشل چیٹ یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے تاہم واٹس ایپ سے یہ پیغام ہر کسی کو نہیں مل سکتا کیونکہ یہ ابھی تک محدود ہے۔ تاہم حالیہ اپ ڈیٹ انسٹال کرنے والے کچھ صارفین کو یہ پیغام مبینہ طور پر موصول ہو رہا ہے۔