واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے کے شوقین افراد کے لیے اہم فیچر

واٹس ایپ اسٹیٹس

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اسٹیٹس لگانے کے شوقین افراد کے لیے اہم فیچر پر کام شروع کردیا۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچرز متعارف کروائے گئے جس کا مقصد صارفین کو سہولیات مہیا کرنا اور دیگر ایپلیکیششن پر سبقت لے جانا شامل ہے۔

تاہم اب ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس صارفین کے لیے واٹس ایپ آئندہ چند دنوں میں ایک فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔

فیچر کا نام ‘اسٹیٹس اپ ڈیٹس ود کلوز فرینڈز’ ہوگا جس کے تحت صارفین اسٹیٹس پوسٹ کرتے ہوئے قریبی دوستوں کی لسٹ تیار کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ اسٹیٹس صرف انہیں ہی دکھے گا۔

اس سے قبل کلوز فرینڈز کی لسٹ انسٹاگرام پر ہوتی تھی جہاں صارفین بہت محدود لوگوں کا انتخاب کرکے اسٹیٹس لگاتے تھے۔

تاہم  واٹس ایپ بیٹا انفو نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔