واٹس ایپ میں چیٹس کے لیے بہترین فیچر کا اضافہ

جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ میں چیٹس کے لیے بہترین فیچر کا اضافہ کردیا۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک فیچر کو متعارف کروایا جارہا ہے جس میں صارفین میسجز پر سیپلائی تھریڈ فارمیٹ میں کرسکیں گے۔

فیس بک یا ایکس کے صارفین کمنٹس پر ریپلائز کرتے ہوئے اسی فیچر کا استعمال کرتے ہیں۔

تاہم اب اس فیچر کو واٹس ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے تاکہ چیٹس کا تجربہ زیادہ آسان اور منظم ہوسکے۔

ابھی ہر میسج پر کیا جانے والا ریپلائی الگ پوسٹ ہوتا ہے تو کئی بار پرانے ریپلائز کو تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے، مگر اس فیچر کے تحت کسی گروپ چیٹ میں ریپلائیز ایک ہی جگہ اوریجنل میسج کے نیچے نظر آئیں گے جس سے گفتگو کا متن واضح ہوگا۔

واٹس ایپ کے نئے (بیٹا) ورژنز (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس) میں اس فیچر کا عندیہ ملا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی بدولت صارفین کو پوری چیٹ ہسٹری میں کسی مخصوص میسج پر کیے جانے والے ریپلائیز کو دیکھنے کے لیے پوری چیٹ ہسٹری میں اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق جب کوئی فرد کسی میسج پر ریپلائی کرے گا تو اوریجنل میسج پر ایک چھوٹا آئیکون نظر آئے گا۔

اس آئیکون پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے اس میسج پر کیے جانے والے تمام ریپلائیز آجائیں گے۔

صارفین اس میسج تھریڈ کے اندر براہ راست نئے ریپلائیز بھی سینڈ کرسکیں گے تاکہ کسی موضوع سے متعلق بات چیت کو ایک ہی جگہ تک محدود رکھا جاسکے۔

یہ فیچر بھی گروپ چیٹس کے لیے مددگار ثابت ہوگا جہاں میسجز کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور انہیں ٹریک کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ اس فیچر کو باقاعدہ طور پر کب متعارف کروایا جائے گا۔