شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہوں نے شوہر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص کو گرفتار کروا دیا تھا۔
اداکارہ ماہ نور بلوچ نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور نجی زندگی سے متعلق میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے 2004 کے واقعے کا ذکر کیا تو ماہ نور بلوچ نے بتایا کہ ایک شخص تھے جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ میرے شوہر ہیں۔‘
View this post on Instagram
ماہ نور بلوچ نے کہا کہ وہ شخص خطرناک اس وقت ہوئے جب گھر پر بھی آنے لگے، دراصل وہ شیزوفرینیا بیماری میں مبتلا تھے اور اپنے ذہن میں انہوں نے سوچا ہوا تھا کہ میرا ان کے ساتھ چھپ کر نکاح ہوا ہے۔‘
اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ شخص گھر آیا تو اسے بتایا گیا کہ میرے حقیقت میں شوہر کوئی اور ہیں جواب میں اس نے میرے شوہر کے سامنے کہا کہ بڑے دیکھے ہیں تم جیسے، ہر کوئی اس کا شوہر بن کر آجاتا ہے۔‘
View this post on Instagram
ماہ نور بلوچ نے بتایا کہ جب اس شخص کے گھر والوں کو پتا چلا کہ مذکورہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے تب انہوں نے بتایا کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔‘
واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے سائیں ٹو‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔