تعلیمی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر وفاق اور صوبے متفق ہو گئے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ محکمہ تعلیم کے وفاقی اور صوبائی سیکریٹریز کی آج ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں 25دسمبر سے5 جنوری تک کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے تاہم چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سےجاری کیا جائےگا۔
Federal and provincial secretaries met today. The agreed proposal was that winter holidays should be from Dec 25 to Jan 4. Further notifications will be from the concerned governments
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) December 14, 2021
یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔