مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبارک شروع ہونے میں ڈیڑھ ماہ باقی ہے یو اے ای میں پہلا روزہ کب اور دورانیہ کتنا طویل ہوگا ماہرین فلکیات نے بتا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے الامارات کے فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے بیان کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں ان کا کہنا ہے ہے کہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند اتوار 10 مارچ کو نظر آنے اور پہلا روزہ پیر 11 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
ابراہیم الجروان جو خلائی وفلکیاتی علوم کی عرب آرگنائزیشن کے رکن بھی ہیں نے بتایا کہ اس سال پہلا روزہ 13 گھنٹے 15 منٹ پر مشتمل ہوگا جب کہ رمضان کے دوران 15 اور 16 مارچ کو طلوع اور غروب آفتاب کے مطابق دن اور رات کا دورانیہ یکساں 12، 12 گھنٹے ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے 7 سال تک ماہ رمضان کی شروعات موسم سرما میں ہوگی اور یہ سلسلہ 2030 تک جاری رہے گا۔