کیریئر کے شروع میں اداکار شاہد کپور کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین رہتے تھے ان میں ہی ایک لیجنڈری اداکار کی بیٹی بھی تھیں جو شاہد کپور کے سحر میں مبتلا ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈ بھارتی اداکار راج کمار کی بیٹی واستویکتا پنڈت نے خود کو شاہد کپور کی بیوی کہلوانا شروع کردیا تھا، ان کی شاہد کپور سے ملاقات ایک ڈانس اسکول میں ہوئی تھی جہاں وہ ان کے سحر میں مبتلا ہوگئی تھیں۔
جب شاہد کپور نے مثبت جواب نہ دیا تو وہ ان کا پیچھا کرنا شروع ہوگئیں، فلم سیٹ آؤٹ ڈور شوٹ یہاں تک کہ انہوں نے اداکار کے گھر کے ساتھ گھر لے کر وہاں رہنا شروع کردیا اور لوگوں کو کہنے لگیں کہ وہ شاہد کپور کی بیوی ہیں۔
اسٹار کڈ واستویکتا پنڈت کے رویے سے تنگ آکر اداکار شاہد کپور ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانے پر مجبور ہو گئے تھے۔
اداکار راجکمار کی بیٹی واستویکتا پنڈت بھی فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آزما چکی ہیں، انہوں نے 1996 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا لیکن ان کی پہلی ہی فلم بہت بڑی فلاپ ثابت ہوئی اور ان کا کیرئیر آگے نہیں بڑھ سکا۔