رنویر سنگھ کو روینہ ٹنڈن کی فلم کے سیٹ سے باہر نکال دیا گیا

رنویر سنگھ

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں روینہ ٹنڈن کی فلم ’موہرا‘ کے سیٹ سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور اکشے کمار اپنی فلم ’سنگھم اگین‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم کی تشہیر کے لیے اداکار کافی مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

رنویر سنگھ نے اکشے کمار کے ساتھ حالیہ انٹرویو کے دوران فلم ’موہرا‘ کا قصہ سنا کو سب کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ماضی کی مشہور فلم ’موہرا‘ گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کی شوٹنگ کے لیے اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن سیٹ پر موجود تھیں، اس دوران کمسن اداکار رنویر سنگھ بھی وہیں موجود تھے اور عمر میں کافی چھوٹے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ میں بچپن میں فلم ’موہرا‘ کے سیٹ پر تھا، میں لڑکا تھا اور روینہ جی کو دیکھ رہا تھا، میرے دیکھنے کے انداز سے  روینہ جی پریشان ہو رہی تھیں۔

رنویر سنگھ نے بتایا کہ روینہ جی نے سیکیورٹی والوں سے کہہ کر مجھے سیٹ سے باہر نکلوا دیا تھا اور اس دوران مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسا میرا دل بکھر گیا ہو میں خود کو ٹوٹا ہوا محسوس کر رہا تھا۔

رنویر سنگھ نے انکشاف کیا کہ اس دوران میں نے اپنے کندھے پر ایک ہاتھ محسوس کیا، پیچھے مڑنے پر پتہ چلا کہ وہ کوئی سیکیورٹی گارڈ نہیں بلکہ فلم کے ہیرو اکشے کمار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکشے کمار نے مجھے محسوس کر لیا تھا کہ میں غمگین ہو گیا ہوں، اسی لیے انہوں نے مجھ سے ادھر ادھر کی باتیں شروع کر دیں۔

رنویر سنگھ نے بتایا کہ اس دن انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ پہلی سیلفی لی اور سوچا تھا کہ ایک دن میں بھی ایسا ہی بڑا اداکار بنوں گا۔

واضح رہے کہ ایکشن فلم ’موہرا‘ 1994 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں نصیر الدین شاہ، اکشے کمار، سنیل شیٹی، روینہ ٹنڈن، پریش راول ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

فلم کے گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ اور ’تو چیز بڑی ہے مست مست‘ مشہور ہوئے تھے۔