جب سلمان خان نے رنبیر کپور کو تھپڑ جڑ دیا

سلمان خان

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور رنبیر کپور انڈسٹری کے بڑے نام ہیں اور دونوں نے ہی کئی ہٹ فلمیں انڈسٹری کو دی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان اور رنبیر کپور نے درمیان ماضی میں ایک بار تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا یہاں تک کہ اور سلمان خان نے مبینہ طور پر رنبیر کپور کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔

مذکورہ واقعہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے انڈسٹری میں آنے سے پہلے پیش آیا تھا۔

رنبیر کپور نے اداکاری کا آغاز 2007 میں سونم کپور کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ساوریا سے کیا جس میں سلمان خان بھی موجود تھے۔

رنبیر کپور ان دنوں کترینہ کیف کے ساتھ ڈیٹ کررہے تھے جو اس سے قبل مبینہ طور پر سلمان کو ڈیٹ کررہی تھیں۔

سلمان خان، سنجے دت اور رنبیر کپور ایک کلب میں موجود تھے جب دبنگ اسٹار کا رنبیر کے ساتھ جھگڑا ہوا اور بحث اتنی بڑھ گئی کہ سلمان خان نے مبینہ طور پر ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔

اس سے قبل سلمان خان نے رجت شرما کے شو آپ کی عدالت میں کہا تھا کہ انہوں نے رنبیر کپور کی جیکٹ کی آستین پر لگا ٹیگ پھاڑ دیا تھا لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ اسٹائل کے طور پر لگایا گیا ہے۔

سلمان کے مطابق وہ سمجھے کہ شاید رنبیر کپور اسے ہٹانا بھول گئے ہیں تاہم سلمان خان نے لڑائی سے متعلق کچھ ذکر نہیں کیا۔

بالی ووڈ کے سلطان کا کہنا تھا کہ وہ اس حقیقت سے بے خبر تھے کہ رنبیر کپور رشی کپور کے بیٹے ہیں بعد میں سنجے دت نے انہیں بتایا تھا۔