بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی ماضی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ مسکراتے ہوئے سسر رمیش چندرا کو دھمکی دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں شاہ رخ خان اور آنجہانی سسر رمیش چندرا نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے داماد سے متعلق کچھ کہنے کو کہا گیا۔
میزبان کہتے ہیں کہ آپ اپنے داماد کے بارے میں ساری دنیا کو جو بتانا چاہتے ہیں بتادیں۔
اس سے پہلے کہ سسر رمیش چندرا کچھ کہتے ہیں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’بس یاد رکھئے گا کہ بیٹی ابھی بھی میرے پاس ہی ہے۔‘
کنگ خان کے سسر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’بڑی مدت سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا، شاہ رخ ان میں سے ایک ہیں۔‘
شاہ رخ خان بعد میں میزبان سے کہتے ہیں کہ ’آپ نے سوچا تھا کہ مجھے گھیر لیا ہے لیکن میرے آدمی بھی چاروں طرف پھیلے ہوئے ہیں۔‘
واضح رہے کہ گوری خان کے والد سریش چندر 2016 میں نئی دہلی میں چل بسے تھے، اس وقت شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’ڈیئر زندگی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، سسر کے انتقال کی خبر ملنے پر وہ کام بند کرکے آخری رسومات میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔