جب سارو گنگولی جنوبی افریقہ کیخلاف ’ٹائم آؤٹ‘ ہونے سے بچ گئے

گنگولی ٹائم آؤٹ

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی 2007 کے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹائم آؤٹ ہونے سے بچ گئے تھے۔

جنوری 2007 میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی ٹائم آؤٹ ہونے سے اس وقت بچے جب انہیں بیٹنگ کریز تک پہنچنے میں چھ منٹ لگے تھے۔

تاہم جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے ٹائم آؤٹ کے قانون کو نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ مخالف ٹیم کے کپتان کے پاس یہ صوابدید ہے کہ وہ امپائر سے ٹائم آؤٹ کے قانون کو نظرانداز کرنے کی درخواست کرے۔

گزشتہ روز ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں سدیرا کی وکٹ گرنے پر میتھیوز میدان میں آئے، بیٹنگ کیلئے ہیلمٹ پہنا ہی تھا کہ اس کا اسٹریپ ٹوٹ گیا جب انہوں نے دوسرا ہیلمٹ منگوایا تو آنے میں وقت لگ گیا تھا۔

اسی دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے امپائر سے اپیل کردی، امپائر نے سوچ بچار کرکے میتھیوز کو آؤٹ قرار دے دیا، جس کے بعد تجربہ کار سری لنکن کرکٹر اینجلو میتھیوز ‘ٹائم آؤٹ’ قرار پانے والے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے تھے۔

ورلڈکپ پلئینگ کنڈیشن کے مطابق وکٹ گرنے کے بعد نئے بیٹر کو دو منٹ کے اندر گیند کھیلنے کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے، میتھیوز ایسا نہ کرسکے تو اُنہیں ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا تھا۔

تاہم شکیب الحسن کو اس اقدام پر سابق و موجودہ کرکٹرز، شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔