دنیا بھر میں آج عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت کمیٹی کے اجلاس ہوں روس میں آج آخری روزہ ہوگا اور عیدالفطر کل (جمعے) منائی جائے گی۔
روسی میڈیا کے مطابق روس میں آج آخری روزہ ہے اور عیدالفطر کل (جمعہ) 21 اپریل کو منائی جائے گی۔ ماسکو کیتھیڈرل مسجد میں نماز عیدالفطر کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ خطبہ اور نماز صبح 7 اور 8 بجے ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے امسال عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے میں نماز عید ادا نہیں کی جائے گی اس لیے موسکو میں مقیم پاکستانی اپنے سفارتخانے کے بجائے عید کی نماز پڑھنے کے لیے مساجد کا رخ کریں۔
ماسکو میں 21 اپریل کی صبح ٹی وی چینلز پر نماز عید کی نشریات براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس طرح نوکوزنسک تاریخی مسجد سے صبح 7:00 اور ماسکو کیتھیڈرل مسجد سے صبح 9:00 بجے نشر کی جائے گی۔