سندھ اسمبلی کب توڑی جائے گی؟ فیصلہ آج ہوگا

سندھ اسمبلی بھی رواں ماہ اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کر رہی ہے تاہم اسمبلی قبل از وقت توڑنے کے حوالے سے تاریخ کا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے ساتھ سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں بھی رواں ماہ اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کر رہی ہیں۔ قومی اسمبلی کو قبل از وقت تحلیل کیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ سندھ اسمبلی بھی قبل از وقت تحلیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کی تحلیل 9 یا 11 اگست کو ہو سکتی ہے تاہم اس میں سے اسمبلی توڑنے کی حتمی تاریخ کون سی ہوگی اس کا فیصلہ آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سندھ پارٹی قیادت کی اجازت کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔