سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدارمیں آئی انسانی حقوق کویقینی بنایا۔
انسانی حقوق کےعالمی دن کےموقع پر پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ انسانی حقوق انسانی آزادی کیلئے پہلا قدم ہے شہیدبھٹونے1973کےآئین میں انسانی حقوق کی ضمانت دی محترمہ بینظیربھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردارتھیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نےانسانی حقوق کی بحالی کیلئےہمیشہ جدوجہد کی پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی انسانی حقوق کویقینی بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول بن چکا ہے دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرے پیپلزپارٹی انسانی حقوق کی فراہمی کی وکالت کرتی رہےگی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد انسان کے حقوق کو بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب اور زبان تسلیم کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا فیصلہ 10 دسمبر 1948 میں کیا جس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کی انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ڈیکلیریشن کی جانب توجہ دلانا ہے۔