بھارت میں جاری ورلڈ کپ کا گروپ مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا تاہم آخری میچ سے قبل میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں نے دیوالی کا تہوار منایا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں نا قابل شکست بھارتی ٹیم نے اپنے آخری میچ سے قبل ہندوؤں کا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش سے منایا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔
نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ٹیم ہوٹل میں اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ دیوالی منائی۔ اس موقع پر انہوں نے تہوار کی مناسبت سے روایتی لباس زیب تن کر رکھے تھے۔
روہت بھائی ہمیں ٹرافی چاہیے، بھارتیوں کی دیوالی پر فرمائش
دیوالی کے موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کا ایک گروپ فوٹو بھارتی وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کر دیا۔
From us to all of you, Happy Diwali ❤️ pic.twitter.com/vXA8CiGt7A
— K L Rahul (@klrahul) November 11, 2023
بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنی اور اہلیہ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی دوستوں، خاندان اور پرستاروں کو دیوالی کی مبارک باد بھی پیش کی۔
शुभ दीपावली ❤️ pic.twitter.com/Fgjrwf4V3A
— Rohit Sharma (@ImRo45) November 11, 2023
سوریا کمار یادو بھی دیوالی کے موقع پر اپنی اور اہلیہ کی تصویر شیئر کی۔
View this post on Instagram
بھارتی ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں نے بھی ٹیم اراکین کے ہمراہ دیوالی کا تہوار منایا۔
Happy Diwali pic.twitter.com/YVIgOVvzgn
— (@MdShami11) November 11, 2023
رواں ورلڈ کپ میں بھارت کے کامیاب ترین بولر کا اعزاز پانے والے محمد شامی نے اپنی ایک تصویر ’ہیپی دیوالی‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی جس میں انہیں روایتی بھارتی لباس کرتا پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔