چین اور روس کی فوجیں کہاں اکٹھی ہو رہی ہیں؟

چین اور روس نے مشترکہ فوجی مشقوں کا فیصلہ کیا ہے یہ فضائی اور سمندری مشقیں بحیرہ جاپان میں ہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے عالمی منظر نامے میں تیزی سے قریب آنے والے ممالک چین اور روس نے مشترک فوجی مشقوں کا فیصلہ کیا ہے جو فضائی اور سمندری دونوں طرز پر ہوں گی اور یہ مشقیں آئندہ ہفتے بحیرہ جاپان میں کی جائیں گی۔

ان مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے چینی بحری جہاز رواں ہفتے کے آخر میں روانہ ہوں گے۔

دونوں ممالک نے ان مشقوں کا مقصد سمندری راستوں کی حفاظت برقرار رکھنا بتایا ہے۔

واضح رہے کہ چین اور روس نے گزشتہ سال بھی ننگزیا ریجن میں مشترکہ فوجی مشقیں کی تھیں جس میں دونوں ممالک کے 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں نے شرکت کی تھی۔