قطر کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون لولواہ الخطر نے غزہ پر اسرائیلی بمباری پر مغرب کی جانب سے ردعمل میں کمی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور انہیں ماضی یاد کروایا ہے۔
ایکس پلیٹ فارم پر بیان میں انہوں نے لکھا کہ ایک ایسے شخص کے طور پر جو 2021 میں طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد افغان انخلاء میں بہت زیادہ ملوث تھا مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ مہینوں سے، مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہر ایک براعظم سے عہدیداروں، اراکین پارلیمنٹ، کانگریس کے اراکین، کھلاڑیوں، فنکاروں، ٹریڈ یونینوں کی طرف سے ہر ایک دن دسیوں کالیں موصول ہو رہی تھیں کہ جانیں بچائیں!
As someone who was heavily involved in the Afghan Evacuation in 2021 after Taliban took over Afghanistan, I must say this. For months, my colleagues & I were receiving tens of calls every single day from officials, parliamentarians, congressional members, athletes, artists, trade… pic.twitter.com/nJ7dYMHijS
— لولوة الخاطر Lolwah Alkhater (@Lolwah_Alkhater) November 13, 2023
انہوں نے لکھا کہ میں قسم کھاتی ہوں کہ میں نے ذاتی طور پر امریکہ میں ایک گروپ کو یہ باور کرانے میں دن گزارے کہ ہمیں کتوں کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ طالبان کتے نہیں کھاتے!
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے خیال میں ہمیں اس وقت کیسا محسوس کرنا چاہیے جب ہم غزہ نسل کشی پر آپ کا ردعمل دیکھتے ہیں؟ کہاں گئی تمہاری انسانیت؟ اصول؟ خواتین کے حقوق؟ سنجیدگی سے آپ اپنے آپ کو اس کا جواز کیسے پیش کرتے ہیں؟
وزیر نے لکھا کہ اسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور آپ اس کا کوئی جواز پیش کرتے ہیں؟ کیا اس سے گری ہوئی اور کوئی مقام جس تک تم ابھی تک نہیں پہنچے۔