سوئی ناردرن نے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق آج رات ساڑھے9بجے سے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کر دی جائے گی یہ فیصلہ منظورشدہ لوڈمینجمنٹ پروگرام کے مطابق کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس معطلی کا فیصلہ گھریلوصارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی کیلئے کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سردی بڑھتے ہی گھریلو شعبےکی گیس طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے گھریلوصارفین سے درخواست ہے گیس صرف کھانا پکانے کیلئے استعمال کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین سےبجلی کاہیٹر، گیزر استعمال کرنےکی گزارش کی جاتی ہے کمپریسر کے استعمال سےدوسرےصارفین کی حق تلفی ہوتی ہے صارفین کمپریسر کےاستعمال سے اجتناب کریں۔