قاتلانہ حملے میں زخمی ٹرمپ کہاں قیام کریں گے؟

پنسلوینیا میں انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر اور رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ری پبلکنز کی جانب سے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے تاہم گولی ان کے کان کو چھو کر گزری۔

زخمی سابق صدر کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں فارغ کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال سے ڈسچارج کے بعد پرائیوٹ جیٹ طیارے میں نیو جرسی پہنچ گئے ہیں اور وہ اپنے گالف کلب میں قیام کریں گے۔

https://urdu.arynews.tv/who-was-accused-of-attacking-trump/