پیرس اولمپکس حال ہی میں ختم ہوئے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اولمپکس کی حالیہ تاریخ میں کس ملک کے پاس سب سے زیادہ گولڈ میڈلز ہیں؟
پیرس اولمپکس دو روز قبل امریکی برتری کے ساتھ ختم ہوگئے۔ امریکا نے 40 گولڈ میڈلز کے ساتھ 126 مجموعی تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ چین نے بھی 40 ہی گولڈ میڈلز جیتے مگر اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 91 رہی، جس کی وجہ سے اسے دوسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔
تاہم اولمپکس کی تاریخ میں بھی امریکا کی برتی ہے اور اس نے اب تک سب سے زیادہ 1108 طلائی تمغے حاصل کر رکھے ہیں۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر سوویت یونین ہے، جس کے حاصل کردہ گولڈ میڈلز کی تعداد 395 جب کہ برطانیہ 306 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
پیرس اولمپکس میں چین 40 طلائی تمغے جیت کر اپنے گولڈ میڈلز کی تعداد 303 کر لی ہے اور وہ چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے۔
بھارت نے صرف 10 طلائی تمغے جیتے ہیں جن میں سے بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے 8 طلائی تمغے جیتے ہیں۔ بھارت کے لیے صرف دو کھلاڑیوں نے انفرادی گولڈ میڈل جیتے ہیں۔
پاکستان کے حاصل کردہ گولڈ میڈلز کی تعداد تین ہے جس میں دو ہاکی میں جب کہ ایک پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے حاصل کیا ہے۔