اولمپکس میں سب سے زیادہ گولڈ میڈل کس ملک نے جیتے؟

امریکا نے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے 15 ویں روز پانچ گولڈ میڈل حاصل کرکے پوائنٹ ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی تاہم چین 38 طلائی تمغوں کے ساتھ اب بھی پہلے نمبر پر ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے کی جنگ ابھی جاری ہے لیکن ان مقابلوں سے بہت سے کھلاڑی باہر ہوچکے ہیں جب کہ کئی کھلاڑی اب بھی میڈل جیتنے کی امید میں کوششیں کررہے ہیں۔

کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جو متعدد طلائی، چاندی و کانسی کے تمغے اپنے نام کرچکے ہیں لیکن سب سے زیادہ 10 میڈل جیتنے والی امریکا کی ایلیسن فیلکس ہیں جو چار سو میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ جیت کر ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں سب سے زیادہ دس اولمپک میڈل جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے 15 روز میں مزید پانچ گولڈ میڈل اپنے نام کیے جس کے بعد امریکا میڈل کی دوڑ میں چین کے قریب تو پہنچ گیا تاہم اب بھی چین سب سے زیادہ 38 سونے کے تمغے جیتنے والا پہلا ملک ہے جب کہ دوسرے نمبر پر امریکا 35 طلائی تمغوں کے ساتھ موجود ہے اور تیسرے نمبر پر اولمپکس گیمز کی میزبانی کرنے والا جاپان 27 گولڈ میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چوتھے نمبر پر روس ہے جس نے 20 سونے کے تمغے جیتے ہیں اور پانچویں نمبر پر برطانیہ ہے جس نے 20 سونے کے اور 63 چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔