اچھے مستقبل کے لیے دیار غیر جا بسنا دنیا بھر میں معمول ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کس ملک کے شہری اپنا نیا وطن کس ملک کو بنانا چاہتے ہیں؟
کہا جاتا ہے کہ سفر وسیلہ ظفر ہے اور اسی مقولے کے پیش نظر ہر سال ہزاروں انسان اپنے بہتر مستقبل اور ترقی کے لیے اپنے آبائی وطن سے کوچ کرکے دیار غیر کو مسکن بناتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کس ملک کے شہری بسنے کے لیے کس ملک کو ترجیح دیتے ہیں؟ اس حوالے سے ایک غیر سرکاری ادارے ورلڈ آف اسٹیٹکس کی جانب سے ایکس سائٹ کے آفیشل اکاؤنٹ پر دلچسپ سروے شائع کیا گیا ہے۔
اس سروے کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کے شہریوں کی دیار غیر بسنے کے لیے پہلی ترجیح یورپی ملک کینیڈا اور دوسری ترجیح اسپین ہے جب کہ تیسرے نمبر پر جاپان ہے حیرت انگیز طور پر اس فہرست میں دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک چین کا ذکر دونوں حوالوں سے نہیں ہے نہ ہی چینی شہری کسی اور ملک بسنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی اور ملک کے شہری چین کو اپنا مستقل مسکن بنانا چاہتے ہیں۔
ورلڈ آف اسٹیٹکس کی جانب سے 24 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 10 ممالک کے شہریوں کی پہلی ترجیح کینیڈا، 8 ممالک کے عوام کی پہلی ترجیح اسپین جب کہ چار ممالک کے شہری جاپان میں رہنے کے خواہشمند ہیں۔
جن ملکوں کے عوام کی اکثریت کینیڈا منتقل ہونا چاہتی ہے ان میں ترقی یافتہ ممالک برطانیہ، فرانس، میکسیکو کے علاوہ بھارت، پاکستان، بیلجیئم، آئرلینڈ، قطر، جنوبی افریقہ اور نائجیریا شامل ہیں۔
وہ ممالک جن کے شہری اسپین کو اپنا دوسرا ملک بنانا چاہتے ہیں ان میں نیدر لینڈ، ارجنٹینا، چلی، پیرو، کولمبیا، ایکواڈور، سوئیڈن، فن لینڈ جیسے ملک شامل ہیں،
امریکیوں کی بڑی خواہش جاپان جا کر بسنا ہے اور صرف امریکی ہی نہیں کینیڈین، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے عوام کی اس دھرتی کو اپنا وطن بنانے کے خواہاں ہیں۔
Where people want to move to:
USA -> Japan
Russia -> USA
Mexico -> Canada
Brazil -> Portugal
Portugal -> Netherlands
Netherlands -> Spain
Spain -> France
France -> Canada
Canada -> Japan
Japan -> UK
Indonesia ->…— World of Statistics (@stats_feed) December 31, 2023
روس اور نارویجین شہری امریکا منتقل ہونا چاہتے ہیں تو برازیلی شہری نیدر لینڈ جب کہ اسپین والے فرانس کو ترجیح دیتے ہیں۔ جاپانیوں کی پہلی خواہش برطانیہ جا کر آباد ہونا ہے۔ ترکیہ اور یونان کے شہری یورپی ملک جرمنی جانے کے خواہاں ہیں جب کہ یوکرین والے پولینڈ کو اپنا دوسرا وطن بنانا چاہتے ہیں۔
جرمن اور اٹلی کے شہریوں کی بڑی تعداد کی خواہش ہے کہ وہ سوئٹزر لینڈ منتقل ہو جائیں۔ سعودی شہری اپنا مستقبل قطر میں دیکھنے کے خواہاں ہیں تو مصر والے عمان جا بسنا چاہتے ہیں۔