کونسے اضلاع کورونا ہائی رسک ہیں؟ این سی او سی نے بتا دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے8 فیصد مثبت کوروناکیسز والےاضلاع اوعر ‏شہروں کو ہائی رسک قرار دیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق کورونا ہائی رسک اضلاع اور شہروں میں ‏تعلیمی ادارے 27 اپریل تک بند رہیں گے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 فیصدمثبت کورونا کیسز والےاضلاع اور شہرہائی رسک ہیں، تعلیمی ‏اداروں سے متعلق پالیسی پر نظرثانی 26 اپریل کو ہوگی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 9 تا بارہویں جماعت کی کلاسز کا دوبارہ آغاز 19 اپریل سے ہو گا، ‏‏9تابارہویں جماعت کی کلاسزمختلف دنوں میں ہوں گی۔

ملک بھر میں امتحانات24 مئی سےشروع ہوں گے، بلوچستان کےعلاوہ ملک بھرمیں امتحانات عید ‏کے بعدہوں گے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اے اور او لیول کےامتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے۔