کون سے مشہور اداکارہ وسیم اکرم کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند!

پاکستان کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی خواہش ہے کہ کسی فلم میں وسیم اکرم کے ساتھ کام کریں۔ اس کے علاوہ وہ فواد خان کے ساتھ بھی بڑے پردے پر آنے کی خواہشمند ہیں۔

ایک جریدے کو انٹرویو میں علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی فلم میں وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں جبکہ مستقبل میں موقع ملا تو سابق پیسر کے علاوہ فواد خان کے ساتھ بھی فلم میں کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے سابق فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ساتھ پہلی بار 6 سال کی عمر میں ایک اشتہار میں کام کیا تھا۔ تاہم وہ دورانِ انٹرویو اس بات سے لاعلم نکلیں کہ وسیم اکرم بھی اداکاری کے میدان میں اپنی اننگز کا آغاز کر چکے ہیں۔

علیزے شاہ نے بتایا کہ انھیں اب تک والدین کی جانب سے رقص کرنے کی اجازت نہیں ملی کیوں کہ وہ ابھی کم عمر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اسی ماہ 21 برس کی ہوں گی تو فلموں میں کام کرنے کے لیے تو ایک عمر پڑی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اگلے 5 یا 6 سال تک میں مزید کسی فلم میں کام کرتی نظر آئوں گی۔

فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فیملی کے دبائو کے باعث وہ فلم ‘سپر اسٹار’ میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں کیوں کہ اس وقت وہ محض 16 یا 17 برس کی تھیں، تاہم مومنہ درید نے سمجھایا تو انھوں ںے رضا مندی ظاہر کردی۔

معروف ڈرامے ‘عہدِ وفا’ کی اداکارہ نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ مجھے چھوٹی عمر میں ہی وردی پہننے کا موقع ملا اس پروجیکٹ میں کام کرنے کا موقع میسر آیا، وردی پہننے کا لطف ہی الگ ہے تاہم فوج میں اس لیے نہیں گئی کیوں کہ پھر اداکاری چھوڑی پڑتی۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کی علیزے اتنی پروا نہیں کرتیں ان کے مطابق ‘جہاں 4 لوگ تعریف کرتے ہیں وہاں 10 لوگ برائی کرتے ہیں، اس لیے نظرانداز کرنا بہترین حل ہے، ہمیں مثبت چیزوں پر توجہ دینی چاہیے۔’

اداکارہ کے مطابق موجودہ صورتحال میں پوری قوم کو ایک طرح سے دبائو کا سامنا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ وہ ادکاارائوں کو وہ احترام نہیں دے رہی جس کی وہ مستحق ہیں۔