سوشل میڈیا پر کس پاکستانی کرکٹر کا راج؟

دنیا بھر میں کھلاڑی سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں کون سے پاکستانی کرکٹرز کا سوشل میڈیا پر راج ہے اس کا احوال بتائیں گے اس رپورٹ میں۔

جب سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ہماری زندگیوں میں وارد ہوا ہے یہ ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن گیا ہے اب ہر خاص وعام سوشل میڈیا کو استعمال کرتا ہے جب کہ اگر کوئی کسی شعبے میں مقبول ہے تو اس کی مقبولیت کا اندازہ بی سوشل میڈیا پر اس کی فین فالوئنگ کی تعداد سے لگایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر سماجی رابطوں کے لیے کئی مقبول سائٹس ہیں جن میں ایک انسٹا گرام بھی ہے جو مختصر دورانیے کی ویڈیوز اور فوٹوز کی شیئرنگ کے حوالے سے نوجوان نسل میں مقبول عام ہیں ہمارے موجودہ اور سابقہ قومی کرکٹرز بھی اس سائٹ کا استعمال کرتے ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس پاکستانی کھلاڑی کا انسٹا گرام پر راج ہے اور کس نے کس کو پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔

بابر اعظم نے ایک اننگ میں دو اعزاز اپنے نام کرلیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم جو کھیل کے میدان کے اندر اور باہر یکساں مقبول ہیں وہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اپنے چاہنے والوں کےدلوں پر راج کر رہے ہیں اور مقبول پاکستانی کرکٹرز کی اس فہرست میں سر فہرست ہیں۔

انسٹاگرام پر راج کرنے والا پاکستانی کرکٹر کون؟

بابر اعظم انسٹا گرام پر 4.7 ملین (47 لاکھ سے زائد) فالوورز ہیں۔

شاہد آفریدی خود کو خوش قسمت کیوں سمجھتے ہیں؟

شاہد آفریدی کو کرکٹ کا میدان چھوڑے سالوں بیت گئے لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں۔ سابق کپتان اپنی سماجی اورر  فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی عوام الناس میں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

انسٹاگرام پر راج کرنے والا پاکستانی کرکٹر کون؟

بابر اعظم کے بعد پاکستان کرکٹ سے دوسری مقبول ترین شخصیت شاہد آفریدی ہیں جن کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 4.4 ملین (تقریباً 44 لاکھ)

شعیب ملک نے ریسٹورنٹ کھول لیا - Mashriq TV

ایک اور سابق کپتان شعیب ملک نے باقاعدہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تو نہیں کیا ہے لیکن کافی عرصے سے وہ قومی سلیکٹرز کی نظروں میں نہیں آ رہے ہیں تاہم ملکی اور بین الاقوامی لیگز میں اپنے کھیل کے جوہر مسلسل دکھا رہے ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں۔

انسٹاگرام پر راج کرنے والا پاکستانی کرکٹر کون؟

شعیب ملک تیسرے مقبول ترین پاکستانی کرکٹر ہیں جن کے انسٹا گرام پر 2.2 ملین (22 لاکھ) فالوورز ہیں۔

اسی حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر دوسری سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر راج کرنے والی پاکستانی کرکٹ کی شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔

 

اس کے مطابق سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد کے حوالے سے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر چوتھے، وسیم اکرم پانچویں، محمد عامر چھٹے، عماد وسیم ساتویں، سرفراز احمد آٹھویں اور وقار یونس مقبولیت کی سیڑھی پر نویں نمبر پر ہیں۔