مکیش امبانی کے بیٹے کی سالگرہ، پاکستانی گلوکاروں نے محفل لوٹ لی

مکیش امبانی

بھارت کے کھرب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب گزشتہ دنوں دبئی میں منعقد کی گئی جس میں پاکستانی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی نے اپنی 28 ویں سالگرہ منگیتر رادھیکا مرچنٹ، اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ دبئی میں منائی، تقریب میں معروف شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس کے علاوہ بھارتی اور پاکستانی شوبز شخصیات بھی آننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب میں شریک تھیں۔

آننت امبانی کی سالگرہ میں گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور شاندار پرفارمنس سے محفل لوٹ لی۔

عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آننت امبانی کی سالگرہ پر پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں، تقریب میں دونوں پاکستانی گلوکاروں نے اپنے یادگار گانے گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی گزشتہ سال معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ سے منگنی ہوئی تھی اور اب دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ بیٹے اور ہونے والی بہو کیلئے مکیشن امبانی نے گزشتہ سال دبئی میں 80 ملین ڈالرکا محل نما گھرخریدا تھا جہاں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا