پاکستان سے سب سے زیادہ کونسا چاول ایکسپورٹ ہو گا؟

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ رواں سیزن میں باسمتی چاول کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہو گی۔

قومی اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات 27 ارب نہیں بلکہ 30.3 ارب ڈالر ہیں اور اس سیزن میں باسمتی چاول زیادہ ایکسپورٹ ہو گا۔

وزیرتجارت نے کہا کہ ہمیں عالمی مارکیٹ میں چیلنجنگ ماحول کا سامنا ہے تاثر دیا جا رہا ہے ڈرائنگ رومز میں پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کمرشل اتاشی کا پراسس تبدیل ہو گیا اب ٹیسٹنگ لمز یونیورسٹی میں ہوتی ہے، ٹریڈ انویسٹمنٹ آفیسرز کو رپورٹس پورٹل پرجمع کرانی ہوتی ہیں ناقص کارکردگی پر افسران کو واپس بھی بلایا جا سکتا ہے۔

شہرام ترکئی نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کامرس ڈویژن کے اخراجات زیادہ اور کارکردگی صفر ہے ملک میں کوئی بزنس چل نہیں رہا، حکومت بھیک مانگنے کو برینڈنگ بنا چکی ہے حکومت بھکاریوں کو ایکسپورٹ کر رہی ہے۔