اسرائیلی حملے میں فاسفورس استعمال ہونے کی تصدیق

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نےجنوبی لبنان پر حملے میں فاسفورس کا استعمال کیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے فاسفورس کے استعمال کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہن اہے کہ اسرائیلی فوج نے 16 اکتوبر کو جنوبی لبنان کےعلاقےدھیرا پر حملہ کیا حملےمیں اسرائیلی فوج نے غیرقانونی طور پر سفید فاسفورس کا استعمال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فاسفورس کےاستعمال پرجنگی جرم کی تحقیقا ت ہونی چاہیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دس اکتوبر کو فلسطینی خاتون جمیلہ ابوزا نونا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہمیں خطرناک صورتحال کا سامنا ہے، گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے کیونکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ہورہا ہے۔

فلسطینی خاتون نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے بچوں کی اموات ہورہی ہیں، لوگ اسپتالوں اور اقوام متحدہ کے اسکولوں کی جانب جارہے ہیں لیکن وہ بھی محفوظ نہیں ہیں وہاں بھی بمباری کی جارہی ہے۔