لاہور : پاکستان شوبز کی سابق اداکارہ نیمل خاور خان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نیمل خاور خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کو بہترین دوست کون ہے؟
یہ بھی پڑھیں: نیمل خاور نے ننھے مصطفیٰ عباسی کی خوبصورت تصویر شیئر کردی
نیمل خاورنے کیپشن میں لکھا کہ گجرے ہی لڑکیوں کے بہترین دوست ہوتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ہاتھوں میں گلاب کا پھول لئے خصوصی پوز بھی شئیر کیا۔
View this post on Instagram
اس پوز کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، نیمل خاور کی اس پوسٹ کو اب تک 70 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں، صارفین کی جانب سے اس پر دل چسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے، ان کے ہاں 30 جولائی 2020 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے مصطفیٰ عباسی رکھا ہے، اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔