پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک مہندی لگے ہاتھ والی بچی کی تصویر پوسٹ کی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی دوسری بیٹی انشا کی رخصتی کی ہے۔ ان کی اہلیہ نادیہ شاہد سوشل میڈیا کا کم ہی استعمال کرتی ہیں لیکن انشا اور شاہین شاہ کی شادی کے بعد انہوں نے ایک ہفتے میں سوشل میڈیا پر دوسری پوسٹ کی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
نادیہ شاہد نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک بچی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس کو انہوں نے اپنی پروفائل پکچر بھی بنا لیا ہے۔
یہ تصویر ایک چار پانچ سالہ بچی کی ہے جس نے سرخ جوڑا پہن رکھا ہے اور ہاتھ پر خوبصورت مہندی لگی ہے اور کیمرے کے سامنے اپنے مہندی والا ہاتھ دکھا رہی ہے جس کے باعث بچی کا چہرہ واضح نظر نہیں آ رہا ہے۔
#NewProfilePic pic.twitter.com/rxK1tbdm69
— Nadia Shahid (@nsaafridi) September 23, 2023
یہ تصویر پوسٹ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی اور اب تک لاکھوں افراد اس کو دیکھ اور ہزاروں پسندیدگی کا اظہار کرنے کے ساتھ تجسس بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ آخر یہ بچی کون ہے؟
کچھ صارفین کا خیال ہے کہ شاہد خان کی اہلیہ نے انشا کی رخصتی کے بعد ان سے اظہار محبت کے لیے بچپن کی تصویر پوسٹ کی ہے۔
جب کہ کئی سوشل میڈیا صارفین کی رائے یہ ہے کہ یہ بچی انشا نہیں بلکہ شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کی ہے۔
آپ کیا کہتے ہیں یہ بچی انشا کا بچپن ہے یا اس کی چھوٹی بہن عروہ، کمنٹس سیکشن میں اظہار خیال کر سکتے ہیں۔