میئر کیلئے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے 5 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
تفصیلات کے مطابق 15 جون کو شیڈول میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
پیپلزپارٹی نے میئر کے امیدوار کیلئے مرتضیٰ وہاب، نجمی عالم اور کرم اللہ وقاصی کے کاغذات جمع کروائے ہیں جب کہ جماعت اسلامی کے میئر کیلئےحافظ نعیم الرحمان، سیف الدین ایڈووکیٹ اور جنید مکاتی شامل ہیں
ڈپٹی میئر کیلئے پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی ،ن لیگ اورپی ٹی آئی کے 6 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ ڈپٹی میئر کیلئے جماعت اسلامی کےسیف الدین، قاضی صدرالدین اور پیپلزپارٹی کے سلمان مراد، ارشاد شر ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
ڈپٹی میئر کیلئے پی ٹی آئی کے ذیشان زیب، ن لیگ کےاکرم اعوان خواجہ شعیب اور یعقوب کالرو شامل ہیں۔