گورنرسندھ بننے کی خواہش کس کی تھی؟ ’اسحاق ڈار نے صحیح نام بتایا‘

اسحاق ڈار کے دورہ برطانیہ کا شیڈول

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے درست فرمایا کہ میری گورنر سندھ بننےکی خواہش تھی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار سے ایک ہی مرتبہ جہاز میں گورنر کیلئے بات ہوئی تھی لیکن اسحاق ڈارکی کارپٹ گھسانے والی بات درست نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت سے استدعا ہے نجکاری کے قانون کو آسان کر دیں اگر روزانہ کام بھی کریں تو نجکاری کرنے میں 460 دن لگتے ہیں پی آئی اےکی نجکاری اس وقت انتہائی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی اس بات کی ٹوئٹ کر کے وضاحت کر چکا ہوں میرا انتخابات لڑنے اور سیاسی جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے سیاست سے تھوڑا بریک لینا اس وقت میرےلیے انتہائی ضروری ہے، ن لیگ سےاستعفیٰ دے چکا ہوں ن لیگ کا رہنما کبھی بھی نہیں رہا۔