’پیپلزپارٹی کو پورا پاکستان مینڈیٹ چور اور ڈاکو کہہ رہا ہے‘

کرپشن اور نااہلی کے مجموعے کا نام پیپلز پارٹی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی زبردستی میئر بنایا ہے لیکن عوام نے تسلیم نہیں کیا پیپلزپارٹی کو پورا پاکستان مینڈیٹ چور اور ڈاکو کہہ رہا ہے ہم عدالتوں اور سڑکوں پر بھی پیپلزپارٹی کو ہرائیں گے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج پورا ملک کراچی کےعوام کی پشت پر کھڑا ہو گیا ہے پیپلز پارٹی نے70 میں مینڈیٹ چوری کا کام شروع کیا تھا الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی اے ٹیم کا کردار ادا کرتا رہا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوکل ایکٹ ترمیمی بل پرسندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی 31 لوگوں کےغائب کرنے پر الیکشن کمیشن میں جائیں گے الیکشن کمیشن سےانصاف نہیں ملاتوعدالت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میئر انتخاب کے دوران 31 لوگوں کو غائب کیا گیا جو کچھ ہوا وہ جمہوریت نہیں آمریت ہے الیکشن کمیشن نےاپنی ساکھ کو بحال کر دیا تو نتائج وہیں سے آئیں گے الیکشن کمشنرسندھ جھوٹ بول رہے تھے کہ ہم نے درخواست نہیں دی۔

ان کا کہنا تھ اکہ ہم چوری کیے گئے مینڈیٹ کو بےنقاب کریں گے پورا پاکستان تمہیں جمہوریت کا قاتل کہہ رہا ہے ہم اس ظالم نظا م کے خلاف لوگوں کو جمع کریں گے ایک جدوجہدعدالت دوسری جدوجہد گلی محلوں میں ہو گی آج سے حق دوکراچی تحریک کا نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں جلد بہت بڑے جلسےکا اعلان کیا جائےگا۔