امریکا نے غزہ کیلیے امداد کی قرارداد ویٹو کیوں کی؟ اصل کہانی

امریکا کی جانب سے فلسطین کے لیے امداد سے متعلق قرارداد ویٹو کرنے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

امریکا نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے جس میں اسرائیل کے خلاف حماس کے حملوں اور شہریوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی مذمت کی گئی تھی جبکہ غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی اپیل کی گئی تھی۔

برازیل کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کر دیا۔ 15رکنی سلامتی کونسل میں 12ووٹ قرارداد کے حق میں پڑے۔

https://urdu.arynews.tv/us-vetoes-un-resolution-urging-humanitarian-aid-to-gaza/

برازیل کی قرارداد میں غزہ کیلئےانسانی امدادکی اپیل کی گئی تھی۔ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو بھی امریکا کی جانب سے ویٹو کر دیا گیا تھا۔

امریکی ایلچی نے قرارداد ویٹو کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ قرارداد میں اسرائیل کےدفاع کے بارے میں کم باتیں لکھی گئی ہیں قرارداد کے مسودے میں اسرائیل کےدفاع میں تذکرہ کافی نہیں۔

واضح رہے کہ کئی دنوں کے مذاکرات کے بعد امریکا نے تنہا قرارداد کی مخالفت کی باقی کسی ملک نےساتھ نہیں دیا۔