تجزیہ کار منگ چو کیو کا کہنا ہے کہ آئی فون 15 پرو میکس اپنے پری اسکوپ زوم کیمرے کے باعث آئی فون 14 سے کا ریکارڈ توڑ دے گا اور اس سے زیادہ تعداد میں فروخت ہوگا۔
انھوں نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ 15 پرو میکس کی فروخت 14 پرو میکس کی فروخت سے بھی 10 سے 20 فیصد زائد رہے گی، آئی فون 15 بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 سے 40 فیصد مزید آرڈرز حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔
ان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی فون 15 پرو میکس میں اپنے پری اسکوپ زوم کیمرے کے نمایاں فیچر کے باعث بہت زیادہ بکے گا، رپورٹ می یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی فون 16 میں بھی پری اسکوپ کیمرہ موجود ہوگا جس سے اس کی فروخت میں نمایاں پیش رفت سامنے آئے گی۔
لارگن نامی کمپنی آئی فون 15 کے پری اسکوپ ماڈل کی سپلائر ہے، یہ وہی سپلائر ہے جس نے ہواوے کے پری اسکوپ لینسز کو 60 فیصد زیادہ سپلائی کرتے ہوئی بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔
ایک خبر یہ بھی سامنے آئی ہے کہ ماجن بو نامی تجزیہ کار نے سابقہ ٹوئٹر موجودہ ایکس پر بتایا ہے کہ آئی فون کی 15 سیریز (نان-پرو ماڈل) میں پھر سے سبز رنگ کو شامل کیا جاسکتا ہے، اسی حوالے سے انھوں نے یو ایس بی سی-پورٹس کی تصاویر بھی شائع کیں۔