تکنیکی خرابی کا شکار وزیراعلیٰ سندھ کا خصوصی طیارہ کئی ماہ سےدبئی میں موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی ملکیت لیزرجیٹ کیٹیگری طیارہ وزیراعلیٰ کیلئے مختص ہے۔ طیارہ 8مارچ 2023 سے تاحال دبئی میں نجی کمپنی میں کھڑا ہے۔
طیارےکو انجن میں تکنیکی خرابی پر 8مارچ 2023 کو دبئی بھجوایا گیا تھا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کیلئے طیارہ وزیراعلیٰ بلوچستان سےلے کر استعمال کیا جاتا ہے طیارہ مین ٹیننس کیلئے مذکورہ کمپنی کے پاس دبئی گیا ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ زیادہ تر مسافر طیارےمیں سفر کرتے ہیں۔