کترینہ کیف کی سپر ہیرو فلم تاخیر کا شکار کیوں؟

کترینہ کیف اور ڈائریکٹر علی عباس ظفر جب بھی کسی پراجیکٹ پر ساتھ کام کرتے ہیں تو اس کا نتیجہ سپر ہٹ فلم کی صورت میں سامنے آتا ہے جس کی وجہ سے فلم بینوں کو ان کی فلم کا انتظار رہتا ہے۔

ہدایت کار اور اداکارہ پھر سے ایک ساتھ سپر سولجر نامی فلم کے لیے یکجا ہونے کو تیار تھے، مگر کچھ وجوہات کی بنا پر ان کی سپر ہیرو فلم تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے بارے میں علی عباس ظفر نے اب بات کی ہے۔

علی نے اس حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم کو بند نہیں کیا گیا یہ جلد فلور پر جائے گی اور اس پر کام کا آغاز ہوگا مگر ساتھ انھوں نے تاخیر کی وجوہات بھی بتائی ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹر کے مطابق کترینہ کی فلم تھوڑی تاخیر کا شکار ضرور ہوئی ہے مگر یہ فلم بن رہی ہے، اس فلم کی شوٹنگ جاری تھی کہ کترینہ ٹائیگر 3 میں مصروف ہوگئیں جبکہ اس کے بعد کورونا آگیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ فلم تو لازمی بنے گی مگر میں اس کے لیے صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ابھی، میں کچھ دوسری فلموں میں مصروف ہوں۔ جب ہمیں صحیح موقع اور جگہ مل جائے گی اور ہم دونوں کو وقت میسر آجائے گا تو یقینی طور پر اس فلم پر دوبارہ سے کام کا آغاز ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ 2012 میں ایک تھا ٹائیگر، 2015 میں ٹائیگر زندہ ہے اور فینٹم جیسی سپرہٹ فلموں کے بعد ان دونوں نے ساتھ کوئی مووی نہیں کی، تاہم اس جوڑی کی فلموں نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں بھی کیا تو ناقددین اور فینز کی جانب سے فلم کو اچھے ریویوز ضرور ملے ہیں۔