محب مرزا نے صنم سعید سے شادی کا اعلان تاخیر سے کیوں کیا؟

محب مرزا

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا و میزبان محب مرزا نے اداکارہ صنم سعید سے شادی کا اعلان تاخیر سے کرنے پر لب کشائی کردی۔

نجی ٹی وی کے شو میں اداکار محب مرزا اور مومل شیخ نے شرکت کی اور اس دوران مداح لڑکی نے محب سے سوال کیا کہ آپ نے صنم سعید سے شادی کے اعلان میں اتنی تاخیر کیوں کی؟

محب مرزا سوال ٹال گئے اور کہا کہ ’میری مرضی۔‘

اداکار نے مداح لڑکی سے کہا کہ ’آپ کیسے کہہ سکتی ہیں میں نے تاخیر سے اعلان کیا کیونکہ آپ کو کیا پتا میری صنم سے شادی کب ہوئی؟

میزبان نے محب کو یاد دلایا کہ آپ نے ابھی حال ہی میں انٹرویو میں بتایا تھا کہ آپ کی صنم سے ملاقات ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی جس پر محب کا کہنا تھا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے اظہار محبت اور شادی دونوں میں فرق ہے۔

محب کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر میزبان نے کہا کہ آپ نے لکھا تھا کہ اچھا شوہر کسی کو نہیں ملتا، ملے ہوئے شوہر کو ہی ٹھوک پیٹ کر اچھا بنانا پڑتا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ یہ صرف ایک مذاق تھا جسے کئی لوگوں نے ہنس کر ٹال دیا تھا۔

محب مرزا نے مزید کہا کہ صنم سعید سے تعلق کے لیے اپنی پہلی بیوی کو دھوکہ نہیں کیا۔ شادی ختم ہونے کے بعد صنم سعید سے قریبی تعلق ہوا، شادی میں 5 لوگ شریک ہوئے تھےاور ہمارا نکاح صنم کے گھر پر ہوا تھا۔