لاہور: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہائی نہ ہو سکی۔
جیل حکام کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے بینکنگ کورٹ میں مچلکے جمع نہیں ہوئے اور روبکار موصول نہیں ہوئی اس لئے آج رہائی ممکن نہیں۔
گزشتہ روز مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت ہوئی تھی۔
ایف آئی اے کے تحت دائر مقدمے میں عدالت نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔
بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کی اس موقع پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ انہیں مزید جیل میں رکھنا زیادتی ہے۔
عدالت نے5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کی عوض چوہدری پرویزالہٰی کی ضمانت منظور کی۔ اس سے قبل تفتیشی افسر نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا جس پر عدالت نے ایف آٸی اے پر برہمی کا اظہار کیا اور تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔