شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اداکارہ و ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے مجھ سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اہلیہ کو اداکارہ سے مشابہ بنادوں یہ بات سن کر مجھے غصہ آگیا تھا۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور عام لوگوں کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ آئیں تو ان کے شوہر نے مجھ سے درخواست کی کہ میں ان کی بیوی کو ایک خاص اداکارہ سے مشابہ بنادوں۔
شائستہ لودھی نے بتایا کہ اس شخص کی بات سن کر مجھے غصہ آگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جاتا ہے، ایسے ہی ایک اور خاتون نے اپنے شوہر سے اپنی شکل کے بارے میں طعنے سنے اور خاموش رہی۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ خواتین اور نوجوان لڑکیاں اکثر مردوں کی طرف سے اپنی ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے ٹھکرائے جانے پر ہم جیسے ڈاکٹرز سے مدد لیتی ہیں تاکہ خوبصورت نظر آ سکیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شائستہ لودھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’نرگس‘ کا کردار نبھایا تھا۔
’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، عدیل چوہدری (اسد)، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر شامل تھے۔
سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔