ورلڈ کپ میں افغانستان اور نیدرلینڈز کے میچ میں امپائر کی اسکاٹ ایڈورڈز کو اسٹمپ کے بجائے رن آؤٹ قرار دینے کی وجہ سامنے آگئی۔
لکھنؤ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 46.3 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور افغانستان کو جیت کے لیے 180 رنز دیا جس کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
سائبرانڈ 58 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے، میکس او ڈاؤڈ 42 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، کولن ایکرمین 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نور احمد نے دو، مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تاہم نیدرلینڈز کے کپتان بغیر کوئی رن بنائے محمد نبی کی گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔
Why run out, its stumped & its Nabis wicket, isn't it?
— Farid Habib فرید حبیب (@aminhabib) November 3, 2023
شائقین کرکٹ یہ سوال کررہے ہیں کہ اسکاٹ ایڈورڈز کو کیپر نے آؤٹ کیا ہے تو اسے اسٹمپ کیوں نہیں دیا گیا امپائر نے اسے رن آؤٹ کیوں قرار دیا؟
دراصل ڈچ کپتان محمد نبی کی گیند مس کرتے ہوئے کریز سے تھوڑا آگے نکل گئے تھے اور کیپر نے انہیں آؤٹ کیا، جس کی وجہ سے انہیں اسٹمپ نہیں رن آؤٹ قرار دیا گیا۔